حریم شاہ کی شادی سے پیپلز پارٹی رہنما مشکل میں
حریم شاہ سے شادی کی تردید اسمبلی کے فلور پر بھی ہونے لگی۔
صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور، رکن صوبائی اسمبلی ذوالفقار علی شاہ اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے حریم شاہ سے شادی کی خبروں کی تردید کردی۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بھی ان کی تصاویر پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی درخواست کردی۔
حریم شاہ نے شادی کی خبر کیا بریک کی پیپلز پارٹی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا۔ پارٹی میں ہر کوئی حریم شاہ کے شوہر کو ڈھونڈ رہا ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار سے شادی کی تردید اسمبلی کے فلور پر بھی ہونے لگی۔ رکن صوبائی اسمبلی ذوالفقار علی شاہ نے بھری اسمبلی میں حریم شاہ سے شادی کی خبروں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین ان کے خلاف پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔
نواب تیمور تالپور نے تو خودکشی کو حریم شاہ پر ترجیح دے دی۔ انہوں نے کہا کہ حریم شاہ سے شادی سے بہتر ہے کہ وہ خودکشی کرلیں۔ تیمور تالپور نے حریم شاہ کی شادی کی خبروں کو ہی بے بنیاد قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حریم شاہ پچھلے کچھ عرصے سے گمنام تھیں، اب ان کے دماغ میں پبلسٹی کا خیال آیا ہوگا، یہ سب حریم شاہ کا پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حریم شاہ کی شادی اور ٹک ٹاک پر پابندی کیا حسین اتفاق ہے
وزیر تعلیم سندھ کا نام معروف ٹک ٹاکر سے جوڑا گیا تو انہوں نے بھی وضاحت دے دی۔ سعید غنی نے کہا کہ نہ میں محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں او رنہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے
الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گذار رہا ہوں۔
براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں https://t.co/FOmum4SLST— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) June 29, 2021
حریم شاہ نے گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی تھی کہ ان کا نام کسی شخص کے ساتھ نا جوڑا جائے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے ان کی تصاویر مختلف پی پی رہنماؤں کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی بھی گزارش کی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے شادی کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں خاتون اور مرد دونوں کے ہاتھوں میں شادی کی انگوٹھیاں پہنی ہوئی تھیں۔