عاصم اظہر نےمداحوں کی خواہش پوری کردی
مداحوں نے گلوکار سے دیگر گانوں کی فرمائش بھی کی ہے۔
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے بالی ووڈ کا مشہور گانا ’چاند چھپا بادل میں‘ گنگنایا۔ یہ گانا 1999 کی مشہور فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا حصہ تھا۔
بالی ووڈ فلم ہم دل دے چکے صنم کو 22 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پرنہ صرف فلم کی کاسٹ بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی فلم کی جھلکیاں شیئر کی جارہی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہر نے چاند چھپا بادل میں گنگنانے کی ویڈیو شیئر کی۔ معروف گلوکار نے ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ وہ مداحوں کی خواہش پر یہ گانا گارہے ہیں۔
on popular demand.. chaand chupa badal mai 🥰 pic.twitter.com/TS9EDrfxM4
— Asim Azhar (@AsimAzharr) June 29, 2021
یہ بھی پڑھیے
شرمین عبید چنائے سونیا حسین پر برہم
سوشل میڈیا پرعاصم اظہرکی اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ مداحوں نے گلوکار سے دیگر گانے گنگنانے کی فرمائش بھی کی ہے۔
aisa lagrha hai purana wala asim betha hai samne 😭♥️
— jiya 🌻 (@jiyahahAA) June 29, 2021
Sajda aur humsafar aur Cinderella bhi 🙇♀️🙇♀️🤭
— Asimatee (@asimatee) June 29, 2021
— Dr.Areeba Haq (@areeba_haaq) June 29, 2021
واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی تھی جس کی وجہ سے یہ جوڑا اکثر سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتا تھا۔ بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں۔ کچھ روز قبل دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ ہوئی تھی۔