بل کوسبی کی طرح ہاروی وینسٹائن بھی بری ہوں گے؟
ہاروی وینسٹائن اور بل کاسبی کے خلاف مقدمات اس وقت سامنے آئے جب می ٹو مہم اپنے عروج پر تھی۔

امریکی اداکار، کامیڈین اور رائٹر بل کوسبی کو امریکی عدالت نے 2 سال سے زائد عرصے کے بعد بری کردیا ہے۔ کامیڈین پر جنسی زیادتی کا مقدمہ تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امریکی پروڈیوسر ہاروی وینسٹائن کے لیے بھی اسی طرح کے فیصلے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
بل کوسبی کو 2018 میں جنسی زیادتی اور منشیات فروشی کے باعث 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد وہ فلاڈیلفیا کی جیل میں قید تھے۔ عالمی میڈیا کے مطابق عدالت نے موقف اختیار کیا ہے کہ پراسیکیوٹر کے ساتھ معاہدے کے باعث بل کوسبی پر مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا ہے۔ کامیڈین 2 سال کی سزا کاٹ کر گھر پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
تقریباً 60 خواتین نے کامیڈین پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے تھے اور ان الزامات کا سلسلہ 1960 سے چل رہا تھا۔ اس وقت بل کوسبی عوام میں کافی مقبول تھے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیڈین نے لکھا کہ میں نے کبھی بھی اپنا موقف تبدیل نہیں کیا اور نہ کبھی کہانی تبدیل کی۔ میرے تمام مداحوں، حامیوں اور دوستوں کا شکریہ جو میرے ساتھ اس مشکل دور میں کھڑے تھے۔
I have never changed my stance nor my story. I have always maintained my innocence.
Thank you to all my fans, supporters and friends who stood by me through this ordeal. Special thanks to the Pennsylvania Supreme Court for upholding the rule of law. #BillCosby pic.twitter.com/bxELvJWDe5— Bill Cosby (@BillCosby) June 30, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امریکی پروڈیوسر ہاروی وینسٹائن کے لیے بھی اسی طرح کے فیصلے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
ہاروی وینسٹائن کے وکیل نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے اعتماد کی توثیق ہوتی ہے۔ وہ ہاروی وینسٹائن کے لیے بھی ایسے ہی نتیجے کی امید کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہاروی وینسٹائن 23 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔









