عامر خان کا اہلیہ سے طلاق کا اعلان
جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کچھ عرصے قبل ہی کرلیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ نے 15 سال بعد طلاق کا اعلان کردیا ہے۔
دونوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی کے خوبصورت 15 سال ہم نے بہترین انداز میں گزارے، جہاں خوشیاں تھیں اورہمارا رشتہ یقین، احترام اور محبت پرمبنی تھا۔ لیکن، اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں جس میں ہم شوہر اور بیوی کے طور پر ساتھ نہیں ہوں گے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ نے بالی ووڈ میں شادی کیوں نہیں کی؟
عامر خان اور کرن راؤ نے طلاق کا فیصلہ کچھ عرصے قبل ہی کیا تھا جس کا باقائدہ اعلان اب کیا جارہا ہے۔ جوڑے نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی پرورش و دیکھ بھال والدین کے طورپر ہی کریں گے۔ دونوں اپنے پراجیکٹس پر بھی ویسے ہی کام کریں گے جیسے پہلے کرتے آئے ہیں۔