عامر خان طلاق پر خوش
عامر خان نے کہا کہ ان کے رشتے میں تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن وہ آج بھی ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔
بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے ویڈیو پیغام میں طلاق کی خبر کو نہایت منفرد انداز میں بیان کیا۔ عامر خان نے کہا کہ وہ طلاق سے بہت خوش ہیں۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ علیحدگی سے آپ سب کو دکھ ہوا ہوگا، صدمہ بھی پہنچا ہوگا اور اچھا بھی نہیں لگا ہوگا لیکن وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ دونوں بہت خوش ہیں۔
عامر خان نے کہا کہ ان کے رشتے میں تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن وہ آج بھی ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی فاؤنڈیشن آج بھی ان کے لیے اولاد کی طرح ہے، اس لیے وہ ہمیشہ فیملی رہیں گے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔
#AamirKhan on their divorce .. Such a happy moment. God bless them pic.twitter.com/Gn7bTgm18T
— Sumit Kadel (@SumitkadeI) July 4, 2021
یہ بھی پڑھیے
عامر خان کا اہلیہ سے طلاق کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے طلاق سے متعلق بیان جاری کیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اب وہ میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے والے ہیں۔ لیکن، بیٹے یعنی آزاد راؤ خان کے والدین کے طور پر وہ ایک فیملی ہیں۔
View this post on Instagram
جوڑے نے بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے پہلے سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے اور اب یہ ہوچکی ہے۔