ایمن سلیم فیروز خان اور حمزہ علی عباسی کے نقش قدم پر؟
سوشل میڈیا صارفین ایمن سلیم کے بیان کو فیروز خان اور حمزہ علی عباسی کے بیان سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اپنے پہلے ہی ڈرامے چپکے چپکے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار ہیں کہ کہیں ان کے بیان میں بھی فیروز خان اور حمزہ علی عباسی کی طرح چند دنوں بعد تبدیلی نہ آجائے۔
پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی۔ اداکارہ نے اپنے مستقبل کے پلانز کے حوالے سے مداحوں کو جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایمن سلیم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے دل میں شوبز انڈسٹری کی بہت عزت و اہمیت ہے اور وہ ہمیشہ اس سے جڑی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیے
کیا چپکے چپکے کا سیکوئل آرہا ہے؟
سوشل میڈیا صارفین ایمن سلیم کے اس بیان کو اداکار فیروز خان اور حمزہ علی عباسی کے بیان سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حمزہ علی عباسی نے 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اب کچھ وقت مذہب کو دینا چاہتے ہیں۔ ایک سال بعد انہوں نے میزبان احمد علی بٹ کو پروگرام میں بتایا کہ وہ اب ٹی وی پر واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
فیروز خان نے بھی مارچ 2020 میں شوبز سے تعلق توڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن سال کے آخر میں ڈرامہ سیریل عشقیہ سے انڈسٹری میں دوبارہ انٹری دے دی۔
– my fans have been waiting for a statement from me. I announce that I quit the showbiz industry and will only act and provide my services for the teaching of Islam through this platform if needed else anything but this InshAllah,Request you all to pray for me and my loved ones.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) March 6, 2020
واضح رہے فیروز خان ان دنوں اداکارہ اقراء عزیز کے مدمقابل ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔