بیلا حدید نے کانز فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا
چند سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں کہ ہم اسٹائل ایوارڈز میں ملبوسات پر اعتراض کرنے والے اب ان فنکاروں کا پیچھا چھوڑدیں۔
معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنے لباس سے سب کو دنگ کردیا۔ منفرد طرز کے لباس نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو ہم اسٹائل ایوارڈز کے ملبوسات بھلادیئے۔
بیلا حدید نے 74ویں کانز فلم فیسٹیول میں اپنے سیاہ لباس سے ریڈ کارپٹ پر تہلکہ مچادیا۔ معروف ماڈل اپنے منفرد لباس سے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں مرکز نگاہ بن گئیں۔
Bella Hadid’s Schiaparelli dress was the most mysterious of the Cannes Film Festival red carpet https://t.co/UCKkMrdBG0
— Vogue.fr (@VogueParis) July 12, 2021
یہ بھی پڑھیے
جیکی چن چینی کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے
امریکی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیلا حدید کے لباس کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
#buzzceleb https://t.co/7K1Raupp44 Bella Hadid Wore A NSFW Dress At The Cannes Premiere, And That Sound You Heard Is My Jaw Dropping On The Floor
— Netmobz (@netmobz) July 13, 2021
چند سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہم اسٹائل ایوارڈز میں ملبوسات پر اعتراض کرنے والے اب ان فنکاروں کا پیچھا چھوڑیں اور کانز فلم فیسٹیول کے رنگوں کو طولیں۔ بیلا حدید کے لباس نے پاکستانی صارفین کو واقعی ہم اسٹائل ایوارڈز کے ملبوسات بھولنے پر مجبور کردیا۔ امریکی ماڈل کے سیاہ لباس پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد تنقید کررہی ہے۔
واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کا میلہ تقریباً ڈیڑھ سال کی تاخیر کے بعد فرانس میں سجا ہے۔ فلم فیسٹیول گزشتہ برس مئی میں ہونے والا تھا مگر کرونا کی وبا کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ کانز فلم فیسٹیول 17 جولائی تک جاری رہے گا۔