طلاق کے بعد عامر خان کا سابق اہلیہ کے ساتھ ڈانس

عامر خان ان دنوں فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کی طلاق کے  کے بعد ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عامر خان ان دنوں لداخ میں اپنی اگلی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کروا رہے ہیں۔ اداکار کے ہمراہ ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ بھی موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ روایتی رقص’گمبا سمشک‘ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عامر خان اور کرن راؤ نے ثقافتی لباس ’کوس‘ اور’سلما‘ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عامر خان طلاق پر خوش

پچھلے دنوں عامر خان اور کرن راؤ نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے والے ہیں مگر بیٹے یعنی آزاد راؤ خان کے والدین کے طور پر وہ ایک فیملی ہی رہیں گے۔

عامر خان کی 15 سال بعد اہلیہ سے علیحدگی کے اعلان نے ان کے چاہنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ جس پر عامر خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ طلاق سے آپ سب کو دکھ ہوا ہوگا، صدمہ بھی پہنچا ہوگا اور اچھا بھی نہیں لگا ہوگا لیکن وہ دونوں اس سے بہت خوش ہیں۔

متعلقہ تحاریر