جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک میں قربتیں بڑھنے لگیں
جوڑے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو لاکھوں مداح پسند کررہے ہیں۔
امریکا کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی روڈرگیوز سے منگنی ختم کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ساتھی اداکار بین ایفلیک سے قربتیں بڑھا لی ہیں۔ جوڑے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو لاکھوں مداح پسند کررہے ہیں۔
جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے 2002 میں منگی کی تھی۔ ایک سال ساتھ رہنے کے بعد تلخیاں پیدا ہوئیں تو دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ جینیفر لوپیز 3 شادیوں اور ایک منگنی ختم کرنے کے بعد اپنی 52ویں سالگرہ پر ایک مرتبہ پھر ساتھی اداکار بین ایفلک کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ جوڑے کی طرف سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کی گئیں۔
5 2 … what it do …💗 pic.twitter.com/nQrM37ZLKF
— jlo (@JLo) July 24, 2021
یہ بھی پڑھیے
جینیفر لوپیز نے نجی تصاویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہورہی ہیں۔ جوڑے کے لاکھوں مداح جہاں ان کی تصاویر کو پسند کررہے ہیں وہیں کچھ ناقدین فنکارا کی مخالفت میں بھی سامنے آئے۔
I am just curious how does it work? You were dating @AROD you almost got married then you broke up then you start dating Ben Affleck like after a month you broke up. Question: How is that possible is this love or something else? Thank you.
— THE IMMIGRANT (@Immigra96812301) July 25, 2021
جینیفر لوپیزاور بین ایفلیک کے درمیان دوسری مرتبہ تعلقات اس وقت استوار ہوئے جب اداکارہ نے مارچ 2021 میں اپنے منگیتر روڈرگیوز سے منگنی ختم کی تھی۔









