عشنا شاہ ساڑھی کو فروغ دینے لگیں
پچھلے دنوں نیمل خاور نے بھی سفید اور سرخ رنگ کی ساڑی میں اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
پاکستانی اداکارہ عشنا شاہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ساڑھی باندھنا اداکارہ جویریہ عباسی سے سیکھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب انہیں صرف اس لباس کو پہن کر چلنا سیکھنا ہے۔
ہمارے ملک میں بہت کم خواتین ایسی ہیں جنہیں درست طریقے سے ساڑھی باندھنا آتی ہے۔ حالانکہ ہماری فورسز میں خواتین کا یونیفارم ساڑھی ہے اور وہ پہن کر نہایت باوقار دکھائی دیتی ہیں لیکن پھر بھی یہ پہناوا اس قدر عام نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام طور پر خواتین کو صحیح انداز سے ساڑھی باندھنا نہیں آتی۔
عشنا شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساڑھی پہنے تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ عام دنوں میں بھی ساڑھی زیب تن کیا کرتی تھیں اور انہیں اسے بہترین انداز سے باندھنے کا ڈھنگ بھی آتا تھا۔ عشنا شاہ نے کہا کہ انہیں کبھی ساڑھی باندھنا نہ آتی اگر اداکارہ جویریہ عباسی انہیں ویڈیو کال کے ذریعے اسے باندھنا نہ سکھاتیں۔ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب انہیں صرف اس لباس کو پہن کر چلنا سیکھنا ہے۔
My mother wore sarees all the time, she would pleat them in an instant and carry them with the utmost grace. Meanwhile I can’t seem to drape one without #JuveriaAbbassi on video call & have only NOW learnt to walk & not waddle whilst wearing it. pic.twitter.com/b4FuMX3HH8
— Ushna Shah (@ushnashah) July 26, 2021
یہ بھی پڑھیے
سونیا حسین نے شادی کی تاریخ دے دی
عشنا شاہ کی نئی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
ان دنوں اداکارائیں ساڑھی کو عام لباس کے طور پر پہننے کے ٹرینڈ کو فروغ دے رہی ہیں۔ پچھلے دنوں اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے بھی سفید ساڑی میں اپنی تصاویر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
نیمل خاور کی ساڑھی میں ملبوس تصاویر کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔