صدف کنول کے ازدواجی زندگی کے اصولوں نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی

معروف ماڈل کے مطابق عورت اگر شادی کرتی ہے تو شوہر کے سارے کام کرنا اس کی ذمہ داری ہوتے ہیں۔

پاکستانی اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ و ماڈل صدف کنول نے سوشل میڈیا پر لبرلز کو جگادیا۔ صدف کنول کہتی ہیں کہ شوہر کے سارے کام کرنا بیوی کی ذمہ داری ہوتی ہے کیونکہ شوہر کا درجہ بلند ہوتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدف کنول ٹرینڈ کرنے لگیں۔

صدف کنول نے روایتی مشرقی بیوی ہونے کا ثبوت دے دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹرویو کلپ میں معروف ماڈل فیمینزم، لبرلز اور اپنی ازدواجی زندگی کے اصولوں سے متعلق گفتگو کرتی نظر آئیں۔ شہروز سبزواری کی اہلیہ نے کہا کہ عورت مظلوم نہیں بلکہ مضبوط ہوتی ہے۔ اگر عورت شادی کرتی ہے تو شوہر کے سارے کام کرنا اس کی ذمہ داری ہوتے ہیں۔ بیوی کو شوہر کے جوتے بھی اٹھانے ہیں کپڑے بھی استری کرنے ہیں، ہمیں بچپن سے یہی سکھایا گیا ہے اور ہمیں یہی کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

شرمیلا فاروقی نے عائزہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسی انٹرویو میں صدف کنول نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے شوہر کو شوہر سمجھتی ہیں، شوہر کی ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کا درجہ بھی بلند ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کماتی ہیں لیکن وہ اپنے شوہر کے مقابلے میں کھڑی نہیں ہوسکتیں۔

معروف ماڈل کے بیان پر چند سوشل میڈیا صارفین ان کی حمایت میں تو چند ان کی مخالفت میں سامنے آگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدف کنول ٹرینڈ کرنے لگیں۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول پچھلے سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے ان کی ایک بیٹی ہے۔

متعلقہ تحاریر