شوبز انڈسٹری او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کا رخ کرنے لگے
سجل علی اور احد رضا میر کے بعد ماہرہ خان بھی جلد شاٹ فلم میں نظر آئیں گی۔
پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کرونا کے باعث اب او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کا رخ کررہی ہے۔ سجل علی اور احد رضا میر کے بعد معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی جلد شاٹ فلم پرنس چارمنگ میں نظر آئیں گی۔
ماہرہ خان نے 7 سال بعد ٹی وی اسکرینز کا رخ کرلیا۔ گزشتہ روز ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی پہلی قسط نشر کی گئی جس میں ماہرہ نے مہرین کا کردار ادا کیا ہے۔ مہرین ایک ایسی لڑکی ہے جو بچپن سے اپنے والدین کی غلطیوں کے باعث نانی اور دیگر خاندان والوں کی تنقید کا نشانہ بنتی آئی ہے۔ ڈرامے میں ماہرہ خان کے مدمقابل اداکار عثمان مختار نے اسود کا کردار نبھایا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ کبریٰ خان بھی مشعل کے اہم کردار میں دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صدف کنول کے ازدواجی زندگی کے اصولوں نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی
دوسری جانب ماہرہ خان او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے وہاں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ اداکارہ جلد ہی شاٹ فلم پرنس چارمنگ میں نظر آئیں گی۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم سی پرائم پر نشر کی جانے والی اس شاٹ فلم میں ماہرہ خان کے مدمقابل اداکار زاہد احمد اور شہریار منور ہوں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہے ماہرہ خان نے شہریار منور کے ساتھ فلم سات دن محبت ان میں بھی کام کیا تھا جبکہ ہو من جہاں میں بھی دونوں اداکار بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔