ناصر خان جان دولہا بننے کو تیار

سوشل میڈیا اسٹار کو جہیز لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان جلد ہی دولہا بننے والے ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سسرال سے آئے ہوئے جہیز کی تصویر شیئر کردی۔

ناصر خان جان کو کون نہیں جانتا، سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے ناصر خان جان کی شادی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ معروف وی لاگر نے ٹوئٹر پر جہیز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخرکار سسرال سے فرنیچر آگیا۔

یہ بھی پڑھیے

ناصر خان جان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ پیشکش

سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح سسرال سے جہیز لینے پر شدید نالاں ہیں۔ ناصر خان جان کے فالورز کا کہنا ہے کہ انہیں جہیز نہ لے کر مثال قائم کرنی چاہیے تھی الٹا انہوں نے خود جہیز لے کر معاشرے کی اس فرسودہ روایت کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ ناصر خان جان نے روایت الٹ دی ہے۔ پشتون خاندانوں میں اکثر شادی کا سارا مالی بوجھ لڑکے کو اٹھانا پڑتا ہے۔

ناصر خان جان نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی تھی بلکہ سسرال والوں نے اپنی خوشی سے دیا ہے۔

کچھ روز قبل ناصر خان جان نے شادی ہال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔ ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ وہ صرف مہنگے تحفے ہی قبول کریں گے۔

اب ناصر خان جان واقعی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں یا یہ کوئی مذاق ہے، کچھ دنوں میں اس حقیقت سے پردہ ہٹ ہی جائے گا۔

متعلقہ تحاریر