ثنا فخر ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک اور بولڈ تصویر سامنے آگئی۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثنا فخر ایک مرتبہ پھر اپنی متنازعہ تصویر کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔

ثنا فخر خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں۔ اپنی متنازعہ تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ کی ایک اور بولڈ تصویر سامنے آگئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

فیشن میگزین ہیلو پاکستان نے ثنا فخر کی اسکرٹ میں ملبوس تصویر شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ حالیہ فوٹو شوٹ میں اداکارہ کو دیکھ کر لیڈی باس کا تاثر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر ثنا فخر اور میگزین کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HELLO! Pakistan (@hellopakistan)

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان کا ڈرامہ پہلے گانا بعد میں

فاطمہ فیصل نامی خاتون صارف نے لکھا کہ فحاشی کس طرح  کسی کو باس بنا سکتی ہے، لیڈی باس کا تاثر مہذب کپڑوں میں بہت اچھی طرح سے دیا جاسکتا ہے۔ سعد خان نامی صارف نے کہا کہ ایسے میگزین صرف فحاشی کو ہی کیوں پروموٹ کرتے ہیں۔ ایک صارف نے کہا اگر برہنہ ہونے کا مطلب جدت پسند ہونا ہے تو جانور زیادہ جدت پسند ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ثنا فخر اس سے قبل بھی اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر