عائزہ خان نے خود کو فلمی اداکارہ ثابت کردیا
عائزہ خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہی کا انداز اپنایا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے نور جہاں کے گانے پر ہونٹ ہلاتے ہوئے ایسی پروفارمنس دی کہ خود کو فلمی اداکارہ ثابت کردیا۔
عائزہ خان نے اپنے نئے ڈرامے لاپتہ میں شوبز کی مختلف شخصیات کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے۔ اداکارہ نے ڈرامے میں ملکہ ترنم کا بھی انداز اپنایا۔ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے سفید ساڑھی زیب تن کرکے نور جہاں کے مشہور پنجابی گانے’میں تے میرا دلبر جانی‘ پر زبردست انداز میں لپسنگ کی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ثنا فخر ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں
صارفین کا کہنا ہے کہ عائزہ خان نے گانے پر جس طرح پرفارم کیا ہے اس سے لگتا نہیں کہ وہ صرف ٹی وی اداکارہ ہیں بلکہ انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا سکتی ہیں۔
عائزہ خان کی یہ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ انسٹاگرام پر محض 14 گھنٹوں میں ویڈیو کو7 لاکھ 22 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
عائزہ خان نے ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کی، جس پر کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ مداحوں کی جانب سے عائزہ خان کی اس پرفارمنس کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
Wow looking fab 😍
— B R O C C O L I 🌱 (@KuriMeethi) August 4, 2021