ریحانہ کاسمیٹک کی فروخت سے امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
امریکی جریدے فوربز کے سروے کے مطابق گلوکارہ کی مجموعی آمدنی کا حجم 1 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگیا ہے۔
امریکی موسیقار روبئن فینٹی جو کہ دنیا بھر میں ریحانہ کے نام سے مہشور ہیں۔ امریکی جریدے فوربز نے اپنے حالیہ سروے کے بعد ریحانہ کو دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ قرار دیا ہے۔
باربیڈین گلوکارہ کی مجموعی آمدنی کا حجم 1.7 بلین ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ فوربز کے مطابق ریحانہ نے اپنے حالیہ شروع کیے گئے کاسمیٹک کے کاروبار سے 1.4 بلین ڈالرز کمائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عائزہ خان نے خود کو فلمی اداکارہ ثابت کردیا
سروے کے مطابق موسیقار ریحانہ کی کمپنی "سیویج ایکس فینٹی” نے "لینجری” کی فروخت سے 270 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔
گلوکارہ "بزنس وومن رینکنگ” میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ انٹرٹینر کی دنیا میں سب سے امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز "اوپرا وینفری” کے پاس ہے۔ دنیا کی امیر ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی گلوکارہ اور موسیقارہ اب تک پاپ میوزک میں 4 گریمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔
Rihanna is now a billionaire https://t.co/qvKymsYDWK #SelfMadeWomen pic.twitter.com/j9vWRQ5yoZ
— Forbes (@Forbes) August 4, 2021
گلوکارہ ریحانہ نے 2017 میں ایک بڑی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے اشتراک سے کاسمیٹک کا برینڈ لانچ کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ ان کی پروڈکٹ کو تمام طرح کی خواتین استعمال کرسکتی ہیں۔
بلیک بیوٹی ریحانہ کی کمپنی نے 50 مختلف رنگوں کے شیڈز مارکیٹ میں لانچ کئے تھے جن میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خواتین کے لیے ایک خاص میک اپ لائن متعارف کرائی گئی تھی۔
کمپنی کے لانچ کیے گئے برینڈز نے حیران کن طور پر بڑی کامیابی سمیٹے ہوئے کم کارڈیشن ، میڈونا اور کایلی جینر کے برینڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے ہی سال 550 ملین ڈالرز سے زیادہ کا کاروبار کیا تھا۔
امریکی گلوکارہ نے اپنا آخری میوزک البم "اینٹی” 2016 میں ریلیز کیا تھا تاہم ریحانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نئے البم پر کام کررہی ہیں اور جلد ایک خوبصورت تحفہ اپنے مداحوں کو دیں گی۔