کراچی کی مکھیوں پر تنقیدشہزاد رائے کو مہنگی پڑگئی

معروف بلاگر مہوش اعجاز نے گلوکار سے کہا کہ کراچی سے نفرت نہیں چلے گی۔

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے کراچی کو روشنیوں کے شہر کے بجائے مکھیوں کا شہر کہہ دیا تو انہیں لینے کے دینے پڑگئے۔ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر گلوکار نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا اور شعر پڑھ کر مداحوں کا غصہ کم کرنے کی کوشش کی۔

شہر قائد میں ان دنوں مکھیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ شہزاد رائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تنگ آکر لکھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر نہیں بلکہ مکھیوں کا شہر ہے۔ پوسٹ پر ناقدین نے دھاوا بول دیا۔

معروف بلاگر مہوش اعجاز نے شہزاد رائے کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے نفرت نہیں چلے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان کا ڈرامہ پہلے گانا بعد میں

معروف گلوکار کی پوسٹ پر ایک صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایسا ہے تو آپ جہاں سے آئے ہیں وہیں چلے جائیں۔

صرف ٹوئٹر ہی نہیں، فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شہزاد رائے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں وہ ایک شعر پڑھتے دکھائی دیئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

معروف گلوکار نے ویڈیو پیغام کے ساتھ لکھا کہ انہیں معلوم تھا کہ پوسٹ پر ردعمل کیا آئے گا لیکن پھر بھی انہوں نے ایسا کیا جوکہ ان کی غلطی تھی، اس غلطی کے بعد فوراً ہی ان کے ذہن میں یہ شعر آیا۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے اکثر سماجی مسائل پر روشنی ڈالتے ہیں اور ان کے حل کے لیے مختلف مہمات کا حصہ بھی بنتے ہیں۔ گلوکار معاشرتی مسائل پر گانے بھی تخلیق کرتے ہیں جنہیں عوام کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے تاہم شہزاد رائے کو کراچی کی مکھیوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔

متعلقہ تحاریر