سجل علی کی خوشخبری کس کے لیے؟

چند صارفین کا خیال ہے کہ مٹھائی اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی طرف سے آئی ہوگی۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔ سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مٹھائی کی تصویر کے ساتھ لڑکا ہونے کی خوشخبری سنائی۔

سجل علی کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکارا ؤں میں ہوتا ہے۔ عام طور پر سجل علی اپنی نجی زندگی سے متعلق پوسٹ شیئر نہیں کرتیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے مداحوں کو حیران کردیا۔ اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ایک طرف مٹھائی کے ڈبے کی تصویر تھی تو دوسری جانب نومولود کے سوئٹر اور موزے بننے کی جھلک دکھائی دی، ساتھ ہی لکھا تھا مبارک ہو لڑکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yaseen Lakhani (@yaseenlakhanii)

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عائشہ عمر کا اپنے والد کے نام تہنیتی پیغام

سجل علی کی اس مبہم پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ چند صارفین کا کہنا ہے کہ ان دنوں سجل اور ان کے شوہر احد رضا میر مختلف پروجیکٹس میں کام کررہے ہیں، اس لیے ایسا نہیں لگتا کہ یہ خبر انہوں نے اپنے متعلق دی ہو۔ کچھ لوگوں کے مطابق اداکارہ کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ حاملہ ہیں۔

کچھ مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ مٹھائی اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی طرف سے آئی ہوگی کیونکہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ چند مداحوں نے کہا کہ مٹھائی اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کی طرف سے سجل کو موصول ہوئی ہوگی۔

حقیقت کیا ہے کچھ دنوں میں اس سے پردہ ہٹ ہی جائے گا تاہم سجل علی نے اپنی پوسٹ سے مداحوں کو بےچین کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر