ناصر خان جان کو شادی کےلیے پیسے جمع کرنے کی فکر
ناصر خان جان نے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں مفت ویڈیوز بنانے کو نہ کہا جائے۔
سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان پچھلے دنوں اپنی شادی کا اعلان تو کرچکے ہیں لیکن اب پیسے جمع کرنے کے حوالے سے کچھ پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
ناصر خان جان کو کون نہیں جانتا، سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے ناصر خان جان کی شادی قریب آرہی ہے تو وہ مشکل میں دکھائی دے رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں ناصر خان جان نے لکھا کہ ان سے سالگرہ وغیرہ پر مفت ویڈیوز بنانے کو نہ کہا جائے کیونکہ ان کی شادی ہورہی ہے تو انہیں پیسوں کی ضرورت ہے۔ ناصر خان جان نے مزید لکھا کہ انہیں 50 سے زائد ایسے پیغامات انہیں موصول ہوئے ہیں جن میں بنا پیسوں کے ویڈیو بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا اسٹار کے مطابق 3 ہزار روپے ویڈیو کے لیے اتنی زیادہ رقم نہیں ہے۔
More than 50 msgs recieved for birthday and wedding anniversary videos but sub keh re free main bna do🤔ajeeb loug hain bhai ye mera official work hai so please 3000 rs is not a big amount for videos ,
If u need video WhatsApp my team 03006413888
Ab to shadi b ho ri, I need money— Nasir Khan Jan (@NKJModel) August 9, 2021
یہ بھی پڑھیے
ناصر خان جان دولہا بننے کو تیار
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں ناصر خان جان نے اپنے سسرال سے آنے والے فرنیچر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس پر انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Finally furniture arrived from in laws . And I’m ready guys pic.twitter.com/blSt8wtDZO
— Nasir Khan Jan (@NKJModel) August 1, 2021
اس سے پہلے ناصر خان جان نے شادی ہال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔ ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ وہ صرف مہنگے تحفے ہی قبول کریں گے۔
View this post on Instagram