گرفتار ماڈل افرا خان اور تاجر ایک دوسرے کو کیسے جانتے تھے؟

اداکارہ تاجر کو غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 3 لاکھ روپے بٹور چکی ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے معروف اداکارہ و ماڈل افرا خان کو لاہور کے ایک تاجر کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے کے مطابق اداکارہ تاجر سے بھتہ مانگ رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق تاجر بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہ چکے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر ونگ لاہور کے مطابق ماڈل افرا خان نے کاروباری شخصیت سعادت اعجاز کو متنازعہ ویڈیو پر بلیک میل کرکے بڑی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ اداکارہ تاجر سے 3 لاکھ روپے وصول کر چکی تھیں۔

ماڈل افرا خان کے خلاف ایف آئی اے میں دائر ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی نیوز 360 نے حاصل کرلی ہے، جس کے مطابق افرا خان نے بزنس مین کو ان کی متنازعہ ویڈیو پر بذریعہ واٹس ایپ میسج کرتے ہوئے بلیک میل کیا اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

ایف آئی آر

رپورٹ کے مطابق تاجر سعادت اعجاز نے ماڈل کے فراہم کردہ بینک اکاؤنٹ میں 3  لاکھ روپے جمع کروائے۔ ایف آئی آر کے مطابق اکاؤنٹ اداکارہ کے نام پر ہی تھا۔ مزید پیسوں کا مطالبہ کرنے پر سعادت اعجاز نے ایف آئی اے میں درخواست درج کروائی تھی جس پر 6 آگست کو مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی کی خوشخبری کس کے لیے؟

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ سعادت اعجاز لاہور میں کئی اسٹیج ڈراموں کو پروڈیوس کرچکے ہیں، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ تاجر کی شوبز انڈسٹری سے وابستگی کے باعث ان کے کئی اداکاراؤں اور ماڈلز سے تعلقات ہیں۔ حالیہ کیس ذاتی تعلقات میں خرابی کا کوئی نتیجہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل افرا خان اس وقت آئی ٹی این فیملی چینل کے ڈرامے سنڈے منڈے سیزن 3 میں کام کررہی ہیں۔ افرا خان 2019 میں اے پلس پر نشر ہونے والے ڈرامے جی ٹی روڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر