فرحان اختر کی ایک اور غیر روایتی فلم، مداح پرجوش
دل چاہتا ہے کے 20 سال مکمل ہونے پر ہدایتکار نے فلم جی لے ذرا کی تیاریاں شروع کردیں۔
بالی ووڈ کے ہدایتکار و اداکار فرحان اختر 3 دوستوں کی زندگی اور روڈ ٹرپ پر بنائی گئی فلم "دل چاہتا ہے” کے 20 سال مکمل ہونے پر ایک اور غیر روایتی فلم "جی لے ذرا” بنانے جارہے ہیں۔ نئی فلم میں انہوں نے اداکاروں کے بجائے اداکاراؤں کو کاسٹ کیا ہے۔
فرحان اختر بالی ووڈ میں غیرروایتی اور بولڈ فلمیں بنانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اعلان کیا کہ دل چاہتا ہے کہ 20 سال مکمل ہونے پر فلم جی لے ذرا کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جس میں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ ایک نئے انداز میں روڈ ٹرپ پر نظر آئیں گی۔ فرحان اختر نے 2022 میں فلم کی ریلیز کا اشارہ دیا۔
Did someone say road trip?
Thrilled to announce my next film as director and what better day than 20 years of Dil Chahta Hai to do it. #JeeLeZaraa with @priyankachopra #KatrinaKaif @aliaa08 will commence filming in 2022 and I cannot wait to get this show on the road. 😊❤️ pic.twitter.com/Ycg5tRnEeF
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) August 10, 2021
ہدایتکار کی ٹوئٹ پر ان کے مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیے۔ کسی نے پوچھا کہ کیا فرحان اختر 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم دل چاہتا ہے کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔ چند صارفین کا خیال ہے کہ کاسٹ میں صرف اداکاراؤں کی شمولیت سے یہ فلم روایات کو توڑ کر کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔
⭐ #DilChahtaHai: #Goa
⭐ #ZindagiNaMilegiDobara: #Spain
Now…
⭐ #PriyankaChopraJonas, #KatrinaKaif and #AliaBhatt take a road-trip… Film: #JeeLeZaraa… Directed by #FarhanAkhtar.
Watch this new clip… pic.twitter.com/qJzQ0aw6LH— taran adarsh (@taran_adarsh) August 10, 2021
یہ بھی پڑھیے
دیپیکا فلموں کے لیے خاوند سے زیادہ معاوضے کی طلبگار
دوسری جانب پریانکا چوپڑا نے بھی فلم جی لے ذرا کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کوئی روڈ ٹرپ کی بات کررہا ہے؟
Did someone say road trip? #JeeLeZaraa #KatrinaKaif @aliaa08 @FarOutAkhtar #ZoyaAkhtar @kagtireema @ritesh_sid @excelmovies @tigerbabyfilms @chaimettoast pic.twitter.com/dcjKrIMnKt
— PRIYANKA (@priyankachopra) August 10, 2021









