سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر فنکاروں کے تعزیتی پیغامات
دردانہ بٹ کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا اور تنہائیاں سرفہرست ہیں۔
پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ اس جہان فانی سے کوچ کرگئیں، اداکارہ کے انتقال پر فنکاروں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے۔
دردانہ بٹ طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ پچھلے کئی روز سے وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، آخری دنوں میں اداکارہ کرونا کا شکار ہوگئی تھیں۔ 83 سال کی عمر میں انتقال کرجانے والی دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پی ٹی وی کے کامیڈی پروگرام ففٹی ففٹی سے کیا۔ دردانہ بٹ کے مشہور ڈاموں میں آنگن ٹیڑھا اور تنہائیاں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے دردانہ بٹ کے انتقال پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔ جن اداکاروں نے ان کے ساتھ کام کیا انہوں نے اداکارہ کے ساتھ لی گئی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔
View this post on Instagram
اداکار عدنان صدیقی نے نہایت خوبصورت الفاظ میں دردانہ بٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Durdana appa, an impressive combination of acting finesse and educationist. The million dollar smile that reached your eyes, made all of us your fans. May Allah grant you a higher place in Jannah tul Firdous! Aameen🙏🏽 pic.twitter.com/8IVa5KIcso
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) August 12, 2021
اداکارہ تارا محمود نے دردانہ بٹ کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دردانہ بٹ کے ہمراہ کام کرنے پر خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ علیزے شاہ نے دردانہ بٹ سے اپنی پہلی اور آخری ملاقات کو یاد کیا۔
View this post on Instagram
اداکار اظفر رحمان نے دردانہ بٹ کے لیے دعائیہ کلمات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیشہ یاد رہیں گی۔
View this post on Instagram
چند سوشل میڈیا صارفین نے دردانہ بٹ کی پرانی تصاویر بھی شیئر کیں۔
View this post on Instagram