شنیرا اکرم کا شوہر سے محبت کا نیا انداز
شنیرا اکرم نے شادی کی سالگرہ پر بھی وسیم اکرم کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا تھا۔

کرونا وبا کے باعث 10 ماہ سے شوہر سے دور آسٹریلیا میں پھنس کر رہ جانے والی سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے گانے پر مبنی اپنی اور شوہر کی اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کردی۔
سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پاکستان کی بہو کیا بنیں خود کو مشرقی روایات کا پابند کرلیا۔ شنیرا وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوہر سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود اپنے تعلق کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہیں۔
گزشتہ روز شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے گانے پر مبنی اپنی اور شوہر کی اینی میٹڈوڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کیا ایسا ہی ہوگا جب میں اچانک آپ کو دیکھوں گی؟ شنیرا اکرم نے مزید لکھا کہ موجودہ حالات میں احساسات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہم سب کو اس طرح کی چیزوں کی ضرورت ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
کرونا نے وسیم اکرم کو بیٹی سے دور کردیا
شنیرا اکرم نے گزشتہ دنوں اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر بھی وسیم اکرم سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ 8 سال کا ساتھ اور 10 ماہ کی دوری، آپ سے محبت کرتی ہوں اور سب سے زیادہ آپ کو یاد کرتی ہوں، اس سال زندگی نے مجھے سکھایا کہ ہم کسی بھی صورتحال سے گزرسکتے ہیں کیونکہ ہماری بنیادیں بہت مضبوط ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل شنیرا اکرم نے ایک جذباتی تحریر کے ساتھ اپنی بیٹی ایلیا اکرم کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ وسیم اکرم کے کندھوں پر سوار تھیں۔









