اکشے کمار کی بیل بوٹم ہٹ ہوگئی
فلم نے ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ روپے کمالیے۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم بیل بوٹم گزشتہ روز سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی اور کامیاب ہوگئی۔ فلم نے ایک دن ہی 3 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔
بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے شہرت رکھنے والے اکشے کمار نے واقعی خود کو خطروں کا کھلاڑی ثابت کردیا۔ کرونا کے اس دور میں جہاں ہر کوئی سینما میں فلم ریلیز کرنے سے احتیاط کررہا ہے اکشے کمار نے سینما گھروں میں بیل بوٹم کی ریلیز کا خطرہ مول لیا لیکن فلمی شائقین کے جوش و خروش نے بالی ووڈ فلم کو عروج پر پہنچا دیا۔
باکس آفس انڈیا کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی 3 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔ صارفین اس کامیابی پر اکشے کمار کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
Congratulations to Akshay Kumar sir on the bumper opening of #BellBottom 👏 pic.twitter.com/sannTDgBbJ
— VEER (@EVASIVEVEER) August 20, 2021
یہ بھی پڑھیے
اکشے کمار کی فلم بیل بوٹم سینما میں ریلیز ہوگی
سوشل میڈیا پر صارفین نے فلم کے سینما میں ریلیز ہونے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا۔
After almost 2 years, watched Akshay Kumar film in Cinema. Just can’t tell the feel I got while watching #BellBottom . It was so heartwarming. Enjoyed it and will miss it in future as I dont think any big movie will release in next 6-12 months in cinema. pic.twitter.com/Nnd6gYvRr5
— Dipanshu (@DipAkkian) August 19, 2021
فلم کی کہانی ایک را ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس کا خفیہ نام بیل بوٹم ہے۔ بالی ووڈ فلم میں 70 اور 80 کی دہائی کے دو واقعات بھی دکھائے گئے ہیں۔
Watching Akshay Kumar on big screens is always a thing of pleasure. And he is back in cinemas with #BellBottom . pic.twitter.com/wgEoW6Lt58
— Delightful Anubhav (@Delightfulstar1) August 19, 2021
بیل بوٹم میں اکشے کمار کے مدمقابل ہما قریشی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم میں موجود دیگر اداکار بھی بھرپور ایکشن میں نظر آئے۔ بیل بوٹم کے ہدایتکار رنجت تواری ہیں جبکہ فلم کی کہانی اسیم اروڑا اور پرویز شیخ کی تحریر کردہ ہے۔









