گیتی نے علیزے شاہ کی نقل اتاری
ڈرامہ سیریل لاپتہ میں کردار تو گیتی کا تھا لیکن الفاط علیزے شاہ کے نکلے۔

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اداکارہ علیزے شاہ کی نقل اتار کر مداحوں کو حیران کردیا۔ ڈرامہ سیریل لاپتہ میں عائزہ خان گیتی کی زبانی علیزے شاہ کے الفاظ بولتی نظر آئیں۔
عام طور پر ڈراموں میں الفاظ ڈرامہ نگاروں کے ہوتے ہیں لیکن ڈرامہ سیریل لاپتہ میں کردار تو گیتی کا تھا لیکن الفاط علیزے شاہ کے نکلے۔ ڈرامے کے ایک منظر میں عائزہ خان انٹرویو دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ جب پیدا ہوئیں تو ان میں اتنا ٹیلنٹ تھا کہ ان کے والدین نے انہیں دیکھتے ہی کہا کہ یہ تو ہماری فیملی سے ہے ہی نہیں اس میں تو اتنا ٹیلنٹ ہے۔ والدین ان کے تاثرات دیکھ کر سمجھ گئے تھے کہ یہ بچی اداکارہ یا کچھ اور بنے گی۔ دراصل یہی الفاظ علیزے شاہ نے فلم سپر اسٹار کے پریمیئر پر اینکر پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہے تھے۔
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
حرا مانی نے بالی ووڈ فلم کا گانا گاکر دل جیت لیے
لاپتہ میں عائزہ خان ایک ٹک ٹاکر کا کردار نبھارہی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے متعدد فنکاروں کا روپ دھار کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ چند صارفین کا خیال ہے کہ شاید عائزہ خان نے علیزے شاہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈرامے میں ان کا انداز اپنایا اور انہی کے الفاظ ادا کیے۔
واضح رہے عائزہ خان کا گیتی کا کردار صارفین میں بےحد مقبول ہے۔ اس کردار کو ادا کرنے کے بعد اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ جلد ہی انسٹاگرام پر عائزہ خان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔