سجاد علی 55 سال کے ہوگئے
1970 میں سجاد علی نے اپنا پہلا میوزک البم ریلیز کیا۔
پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ گلوکار کو مبارکباد پیش کررہی ہے۔
سجاد علی نے ویڈیو پیغام میں سالگرہ کی مبارکباد دینے والے تمام افراد کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا ہے۔
Thanks to my family, friends, media and specially my FANS for the countless birthday wishes ❤️❤️ from the sets of my upcoming national song 🇵🇰 pic.twitter.com/YmsO5n0nHQ
— Sajjad Ali (@sajjad_official) August 24, 2021
سجاد علی 24 اگست 1966 میں پیدا ہوئے۔ چچا تصدق حسین سے کلاسیکل موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ 14 سال کی عمر میں کلاسیکل موسیقی کے پروگرام راگ رنگ میں پرفارم کیا جس سے انہیں خوب شہرت ملی۔ یہاں سے سجاد علی کے کیئریر کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ 1970 میں سجاد علی نے اپنا پہلا میوزک البم ریلیز کیا۔ 1993 میں سجاد علی کے گانے”بے بی آ“ نے پاکستانی میوزک انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔ سجاد علی نے مجموعی طور پر سولہ البمز لانچ کیے جن میں چیف صاب اور سوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
حرا مانی نے بالی ووڈ فلم کا گانا گاکر دل جیت لیے
سجاد علی کے بے شمار گانے سپر ہٹ جن میں تیری یاد، پانیوں میں، تم ناراض ہو، ہرظلم تیرا یاد ہے سمیت ایک لمبی فہرست ہے۔
گلوکار نے فلم سازی کے میدان میں بھی قدم رکھا۔ 1989 میں انہوں نے بطور ہدایتکار فلم لوو لیٹر بنائی۔ 1998 میں ایک اور لوو اسٹوری بنائی جس میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
سجاد علی نے 1989 میں اپنی دیرینہ دوست نورین سے شادی کی۔ جن سے ان کے چار بچے ہیں۔ سجاد علی کے دو بچے موسیقی کے راستے پر چل پڑے ہیں۔
View this post on Instagram
حکومت پاکستان کی جانب سے سجاد علی کو گلوکاری کے میدان میں خدمات انجام دینے پر 23 مارچ 2019 کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔









