صبا قمر اردو فلکس کی ویب سیریز کے لیے تیار
اداکارہ جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جلوہ گر ہوں گی۔
پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر اب ڈراموں اور فلموں کے بعد ویب سیریز میں بھی نظر آئیں گی، اداکارہ نے اردو فلکس کی ویب سیریز کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ، اب وہ جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر بھی دکھائی دیں گی۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ صبا قمر نے اردو فلکس کی آنے والی ویب سیریز سائن کرلی ہے۔ اس پروجیکٹ کے ہدایتکار ثاقب خان ہیں جبکہ کہانی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس میں رومانوی پہلو کے ساتھ ساتھ مزاح کا عنصر بھی ہوگا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ زارا عباس نے ترکش پراجیکٹ پر کام کرنے کا اشارہ دے دیا
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ صبا قمر کا ویب سیریز کا دوسرا پروجیکٹ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے نعمان اعجاز کے ساتھ ایک ویب سیریز ’من جوگی‘ کی شوٹنگ مکمل کرواچکی ہیں۔ من جوگی کو ساجی گل نے تحریر کیا ہے ، جنہوں نے ڈرامہ سیریل او رنگریزا سے شہرت حاصل کی تھی۔ من جوگی جلد زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی جبکہ اردو فلکس کی ویب سیریز کی ریلیز کے بارے میں اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اس بات میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ صبا قمر نے اپنے ہر پروجیکٹ میں خود کو منوایا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ویب سیریز میں اپنا جادو کیسے جگاتی ہیں۔