عدنان صدیقی کی بطور پروڈیوسر ترک ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری
معروف اداکار صلاح الدین ایوبی پر ایک تاریخی سیریز بنانے جارہے ہیں۔
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اب پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں، معروف اداکار نے اعلان کیا ہے کہ وہ صلاح الدین ایوبی پر ایک تاریخی سیریز بنانے جارہے ہیں جوکہ پاکستان اور ترکی کی مشترکہ کاوش ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ انہوں نے ترکی کے پروڈکشن ہاؤس اکلی فلم کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ جس میں ان کے ہمراہ ہمایوں سعید ، ڈاکٹر کاشف انصاری اور ڈاکٹر جنید علی شاہ بھی ہیں۔
Happy to announce new innings with Akli Film as executive producers along with Humayun Saeed, Dr Kashif Ansari and Dr Junaid Ali Shah for history series on Salahuddin Ayyubi. Hail Pak-Turkey friendship! Long live the two nations! pic.twitter.com/J86REm8UBS
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) August 26, 2021
یہ بھی پڑھیے
صبا قمر اردو فلکس کی ویب سیریز کے لیے تیار
پاکستان اور ترکی کی مشترکہ پروڈکشن کے تحت ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین ایوبی پر تاریخی ڈرامہ سیریز بنائی جائے گی۔ یہ سیریز 3 سیزنز پر مشتمل ہوگی جبکہ ہر سیزن میں 34 کے قریب اقساط ہوں گی۔
تاریخی ڈرامہ سیریز کی کاسٹ پاکستان اور ترک فنکاروں پر مشتمل ہوگی جوکہ مارچ 2022 میں منظر عام پر آئے گی۔
چند سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ صلاح الدین ایوبی کا تلعق نہ تو پاکستان سے تھا نہ ترکی سے تو اسے ترکی میں کیوں بنایا جارہا ہے اور پاکستانی کیوں اس میں شامل ہیں؟ جبکہ سیریز کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ سیریز محض پاکستان اور ترکی کے لیے نہیں بلکہ اس سے پوری دنیا کو یہ دکھانا ہے تاریخ میں ایک ایسا مسلمان حکمران بھی گزرا ہے جس کے مخالفین تک اس کی شجاعت، انصاف اور بہادری کی تعریف کرتے تھے۔