سوارا بھاسکر نے تنہا زندگی گزارنے کا نقصان بتادیا
اداکارہ کی تازہ ویڈیو پر کچھ لوگ انہیں مشورے دے رہے ہیں تو کچھ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کہتی ہیں کہ اکیلے رہنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ آپ کو فینسی لباس زیب تن کرنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔
سال 2009 میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر کو فلمی دنیا میں تو کچھ خاص پذیرائی نہ مل سکی لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ اداکارہ کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہیں۔
سوارا بھاسکر نے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ اکیلے رہنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ آپ کو فینسی لباس زیب تن کرنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔ اداکارہ کے مطابق یہ لباس اس قدر عجیب و غریب ہوتے ہیں کہ انہیں کسی کی مدد کے بغیر پہننا بہت دشوار ہوجاتا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
منی ہائسٹ کا نیا سیزن ملازمین کے لیے چھٹی لے آیا
ٹوئٹر پوسٹ میں سوارا بھاسکر نے کہا کہ کسی خاتون کا اکیلے زندگی گزارنا بہت زبردست تجربہ ہوتا ہے لیکن صرف اس وقت تک جب تک آپ کوئی فینسی ڈریس نہ پہنیں۔ ہدایتکارہ اننیا نے مدد کے طور پر اداکارہ کو خود سے فینسی ڈریس پہننے کے طریقے کی ویڈیو شیئر کردی۔
Had this saved from long ago (looks quite complicated tho…)🤣https://t.co/JqfRLJYOMq
— Ananya Bhattacharya (@ananya116) September 1, 2021
چند سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ اپنی زندگی کی ہر بات سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی تو آپ کو ٹرولنگ کے لیے بھی تیار رہنا چاہیئے۔
If you share every details of your life on social media then you should be ready for all the trolls as well.
— King 💎 (@ak3105) September 1, 2021