کیا آپ علیزے شاہ اور ناصر خان جان کے درمیان فرق تلاش کرسکتے ہیں؟
سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے حوالے سے دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

ٹوئٹر صارفین پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان سے مماثلت دینے لگے۔
علیزے شاہ پچھلے کچھ عرصے سے اپنی بےتکی حرکتوں، مداحوں سے کی جانے والی بدتمیزیوں اور عجیب و غریب تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنتی آرہی ہیں۔ دوسری جانب ناصر خان جان اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاطمہ نامی صارف نے ناصر خان جان اور علیزے شاہ کی تصاویر پوسٹ کیں اور سب سے کہا کہ وہ دونوں تصاویر کے درمیان فرق تلاش کریں۔
Find the difference??? 🙄 pic.twitter.com/B8wn2ZA9lP
— Fatima Khalil Butt (@iam_FatiMaButt) August 31, 2021
یہ بھی پڑھیے
گیتی نے علیزے شاہ کی نقل اتاری
اس دلچسپ پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے زیادہ تر صارفین نے دونوں فنکاروں کو ایک دوسرے سے مماثل قرار دے دیا۔
Same Same 100%
— Faisal Saghir Ahmad (@BUZURGWAR) August 31, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ دونوں کے درمیان صرف چشموں کا فرق ہے۔
Glasses 👓
— Muhammad Talha (LQ💚) (@i_qureshi_17) September 1, 2021
ایک صارف تو ناصر خان کو علیزے شاہ کے والد سمجھ بیٹھے۔
Glasses ka farq hai 🤔 Ye kon hain Walid sahab hain en ke?
— Shajji Ali (@ShajjiAli_) September 1, 2021