منی ہیسٹ کے آخری سیزن نے برانڈز کو بھی اپنی جانب کھینچ لیا
پاکستان میں پیپسی اور مکڈونلڈز نے بھی ہیش ٹیگ منی ہائسٹ سے فائدہ اٹھایا۔
اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’منی ہائسٹ‘ کا پانچواں اور آخری سیزن ریلیز کردیا گیا، سیریز کے لاکھوں مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی برانڈز بھی اس کی تشہیر میں پیش پیش ہیں ۔
منی ہائسٹ کے پانچویں سیزن کے نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ٹرینڈ کرنے لگا۔ سوشل میڈیا صارفین سیریز سے متعلق ہیش ٹیگ منی ہائسٹ سیزن 5 پر لاکھوں کی تعداد میں پوسٹس شیئر کرتے رہے۔
Wake me up on Dec 3 😴. #LCDP5 #MoneyHeistSeason5 pic.twitter.com/oixS17aDia
— Andre J Mendivil Silva (@mago_ny1998) September 3, 2021
یہ بھی پڑھیے
منی ہائسٹ کا نیا سیزن ملازمین کے لیے چھٹی لے آیا
دوسری جانب پاکستان کے مشہور برانڈز نے بھی اپنی تشہیر کے لیے ہیش ٹیگ منی ہائسٹ کا استعمال کیا۔ ان برانڈز میں پیپسی اور مکڈونلڈز سب سے آگے تھے۔
پیپسی نے سیزن کے مشہور گیت بیلا چاؤ کا استعمال کرتے ہوئے محدود ایڈیشن کے پیپسی کین اور بوتلیں مارکیٹ میں متعارف کروائی ہیں۔
View this post on Instagram
ادھر مکڈونلڈز نے دبے الفاظ میں صارفین کو منی ہائسٹ دیکھتے ہوئے اپنے برانڈ کے فرینچ فرائز کھانے کا مشورہ دیا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے منی ہائسٹ میں اس مرتبہ گینگ کے تمام اراکین پہلے سے زیادہ غصے اور قوت سے لوٹے ہیں۔ سیریز کا پلاٹ پروفیسر کے گرد گھومتا ہے جو اربوں یوروز کی پرنٹنگ کی واردات کو روکنے کا ارادہ کرتا ہے۔ اس کام کے لیے ایسے 8 افراد کو چنا جاتا ہے جن کی زندگی میں کھونے کے لیے کچھ باقی نہیں ہوتا ہے۔
ہسپانوی سیریز کے پانچویں سیزن کا دوسرا حصہ 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔