یوم دفاع پر ماہرہ خان اور عائشہ عمر کا سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش

اداکاراؤں نے سیکیورٹی اداروں سے جڑے اپنے پراجیکٹس کے تجربات کو شیئر کیا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر پاکستان کی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں عائشہ عمر اور ماہرہ خان نے سیکیورٹی اداروں کی کامیاب خواتین کی زندگی پر بننے والی فلموں پر اپنے تجربات شیئر  کئے ہیں۔

اداکارہ عائشہ عمر بچوں سے زیادتی اور ان کے قتل میں ملوث ملزم جاوید اقبال پر بننے والی فلم میں خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی فلم "ایک ہے نگار” میں کام کررہی ہیں۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ ماہرہ خان نے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی ٹیلی فلم کی شوٹنگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ "ایک ہے نگار” کی شوٹنگ کے دوران ہر صبح پاک فوج کی وردی پہننے کے باعث انہیں اس وردی سے محبت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہر صبح جب انہوں نے پاک فوج کے ڈاکٹرز کو کام کرتے دیکھا تو ان کا دل فخر سے بھر گیا، دوران شوٹنگ انہوں نے ہر روز جرات اور بہادری کی کئی کہانیاں سنیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے  قوم کی خدمت پر مسلح افواج کو سلام پیش کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اپنی فلم جاوید اقبال دی انٹولڈ اسٹوری میں دوران کام اپنے تجربات کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں ملک کی حفاظت اور خدمت پر مسلح افواج کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

یہ بھی پڑھیے

افغان پناہ گزینوں کی حالت زار پر اداکارہ ریما خان بھی پریشان

ابوعلیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جاوید اقبال دی انٹولڈ اسٹوری میں عائشہ عمر خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ ملزم جاوید اقبال نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور متعدد بچوں کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر