کرکٹر سعید انور کو فہد مصطفیٰ کی منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

اداکار کی پوسٹ کے بعد ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرہ کا انبار لگ گیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستارے فہد مصطفیٰ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید انور کو شاندار انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے سعید انور کے انداز میں میں شارٹ کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔ اور کیپشن میں عظیم بلے باز کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی عورت بھی اپنے شوہر کو طلاق دے سکتی ہے

فہد مصطفٰی کی پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر صارف طلحہ اسحاق نے لکھا ہے کہ "دونوں ایک جیسی شارٹ لگا رہے ہیں۔” مگر فرق صرف اتنا ہے کہ سعید انور اس جانب دیکھ رہے ہیں جہاں انہوں نے گیند کو ہٹ لگائی تھی یعنی مڈ وکٹ کی طرف، جبکہ فہد مصطفیٰ کیمرہ مین کی ہدایت کے مطابق ایکسٹرا کور کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

لعل دینو نامی ٹوئٹر صارف نے فہد مصطفٰی کو یاد دہانی کراتے ہوئے لکھا ہے کہ بھائی سالگرہ تو تین دن پہلے تھی۔

فہد مصطفیٰ کے انداز کو پسند کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ایک اور صارف پیرزادہ نے اپنے پیغام  لکھا ہے کہ "کیا بات ہے فہد بھائی،،،،، سعید انور بیٹ کے سیدھ میں دیکھ رہے ہیں جبکہ آپ دوسری جانب متوجہ ہیں۔”

نصیب یوسفزئی نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "عظیم بلے کی آنکھیں گیند کے پیچھے ہیں جبکہ آپ کی آنکھیں موٹرسائیکل کے پوائنٹ کی جانب ہیں۔”

یاور کھوکھر نامی ٹوئٹر نے لکھا ہے کہ ” فہد بھائی ایک تو سعید انور ہے یہ دوسرا لنڈے کا سعید انور کون ہے؟”

 

متعلقہ تحاریر