عمر شریف کی طبیعت ناساز، برصغیر کے فنکار میدان میں آگئے
معروف کامیڈین نے وزیراعظم عمران خان سے بیرونی ملک علاج کروانے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف ان دنوں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز کے اینکر وسیم بادامی کے ریکارڈ کردہ ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے بیرون ملک علاج کروانے کی اپیل کی ہے۔
وسیم بادامی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیڈین عمر شریف کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں معروف کامیڈین کو شدید بیمار حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ عمر شریف اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان سے بیرونی ملک علاج کے انتظام کروانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
عمر شریف صاحب سے آج ملاقات ہوی۔ آپ سب سے بہت دعاوں کی گزارش کی ہے۔
مداحوں اور حکومت کے لیے انہوں نے یہ ویڈیو پیغام دیا ہے#umarsharif pic.twitter.com/ZlaE4UcuPI— Waseem Badami (@WaseemBadami) September 9, 2021
اپنے بیان میں عمر شریف عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے جب بھی ہمیں یاد کیا ہم نے آپ کو لبیک کہا۔ آج مجھے امید ہے کہ آپ میرا ساتھ دیں گے۔ وسیم بادامی نے ویڈیو بیان کے ساتھ تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ معروف کامیڈین وبائی امراض کی وجہ سے علاج کے لیے بیرونی ملک جانا چاہتے ہیں لیکن انہیں سفر میں کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔
عمر شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ان کے مداح معروف اداکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔
عمر شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ نے بھارتی گلوکار دلیر مہندی کی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کرلی ہے۔ انہوں نے بھی وزیراعظم عمران خان سے مشکل وقت میں عمر شریف کا ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔
View this post on Instagram
بھارت کے مشہور کامیڈین جونی لیور نے بھی عمر شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف نے اپنی پوری زندگی دنیا کو ہنسایا ہے، ان کی طبیعت کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
اس کے علاوہ شوبز سے وابسطہ کئی شخصیات سوشل میڈیا پر لیجنڈ کامیڈین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہیں اور ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمر شریف کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے اپنے شوہر کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
View this post on Instagram
عمر شریف کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعظم ہاؤس عمر شریف کی فیملی سے رابطے میں ہے۔ حکومت عمر شریف کے علاج کے تمام اخراجات اٹھائے گی۔
وزیراعظم کی ہدائیت پر وزیراعظم آفس ان سے رابطے میں ہے۔ بادامی صاحب سے صبح ہی بات ہو گئی ہے۔ جیسے ہی ہمیں بادامی صاحب سے درکار مزید معلومات ملتی ہیں اس پر فوری کام شروع کر دیا جائے گا۔ اور آپ کو اپ ڈیٹ رکھیں گے۔ https://t.co/7n5SaO9QBw
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 10, 2021
دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کامیڈین عمر شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ان کے علاج کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔









