شاعری اور گلوکاری کے بعد یمنیٰ زیدی کی خطاطی کے چرچے

اس سے پہلے یمنیٰ زیدی کی گلوکاری اور شاعری کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی بہترین اداکاری کے بعد  گلوکاری ، شاعری اور اب خطاطی سے مداحوں کو حیران کردیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے اکاؤنٹ پرمقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خطاطی کا ایک نمونہ پیش کیا جس میں انھوں نے قرآن کی آیت "آیت الکرسی” کی خطاطی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یمنیٰ زیدی اور وقار ذکاء کا پاکستانی فٹبال ٹیم کا دفاع

اداکارہ ماضی میں بھی اس قسم کی ویڈیوز سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس جن میں انسٹاگرام سرفہرست ہے پر پوسٹ کرتی رہی ہیں جس میں انہوں نے اپنی لکھی گئی شاعری سے اپنے پرستاروں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا جبکہ اس سے قبل انھوں نے انسٹا گرام پرایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ نجی ٹی وی کے ایک معروف ڈرامہ ‘راز الفت’ کا ٹائٹل ٹریک گُنگنا رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بھی بہت پسند کیا گیا ۔

اداکارہ کی جانب سے قرآنی آیت کی خطاطی کی ویڈیوکو صارفین نے بہت پسند کیا  اور اس کوجاری رکھنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی 2013 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا ان کے معروف ڈرامہ سیریز میں دل محلے کی حویلی خوشی ایک روگ‎، میری دلاری‎، موسم، گزارش، رشتے کچھ ادھورے سے، ‎ اور ذرا یاد کر ہیں  جس میں انھوں نے لازوال اداکاری سے  اپنے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ کیا ، یمنیٰ زیدی کو اپنی  بہتری اداکاری کے باعث سات "ہم ایوارڈ” نامزدگیاں مل چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر