اداکار عمران اشرف کی محبت کا جواب محبت کے انداز میں
11 ستمبر 1982 میں پیدا ہونے والے اداکار نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2011 میں کیا تھا۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کو ان کی محبت کا جواب محبت کے انداز میں دیا جارہا ہے۔
خوبصورت چہرے پر سادگی کا عنصر سجائے اداکار عمران اشرف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پھر دل کا کیا ہوا؟؟؟؟”
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ثروت گیلانی اور مہرین جبار کی پہلی ویب سیریز کی پروڈکشن مکمل
اداکار کے خوبصورت اندازِ تخاطب پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے جوابات کا سلسلہ چل نکلا ہے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن ریئس خان نے عمران اشرف کے جملے کا خوبصورت انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ
"محبت رہی چار دن زندگی میں
رہا چار دن کا اثر ، زندگی بھر !!!”
محبت رہی چار دن زندگی میں
رہا چار دن کا اثر، زندگی بھر
— Raees khan (@RaeeskhanSapce) September 15, 2021
ٹوئٹر صارف محمد اظہر انجم نے چٹکی لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ” بس کچھ نہیں دل اس کی یادوں کا مقبرہ بن گیا جہاں روز دھمال ہوتی ہے جگر کے خون سے شمعیں جلتی ہیں ہاں روز حاضری دیتے ہیں فاتحہ پڑھتے ہیں کوئی آیت تو یاد نہیں پر اس کے نام کا ورد کر کے آتے ہیں”
بس کچھ نہیں دل اس کی یادوں کا مقبرہ بن گیا جہاں روز دھمال ہوتا ہے جگر کے خون سے شمعیں جلتے ہیں ہاں روز حاضری دیتے ہیں فاتحہ پڑھتے ہیں کوئی آیت تو یاد نہیں پر اس کے نام کا ورد کر کے آتے ہیں
محمد اظہر انجم
— Muhammad Azhar Anjum (@MAzharanjum786) September 16, 2021
چنٹو نامی ٹوئٹر صارف نے خوبصورت انداز میں فقرے کا جواب شعر کی صورت میں دیا ہے۔
اک تو ریاضی میرا کھبی پسندیدہ رہا ہی نہیں شاہ جی!!
اوپر سے اُس نے مجھے عشق کے حسابوں میں ڈال دیا😑
— Chintu3_6🇵🇰 (@Hm_za_piNdi) September 15, 2021
” اک تو ریاضی میرا کھبی پسندیدہ رہا ہی نہیں شاہ جی
اوپر سے اُس نے مجھے عشق کے حسابوں میں ڈال دیا”
عمران اشرف نے چنٹو کو محبت بھرے انداز میں لکھا ہے کہ "یہ تو ظلم کی انتہا سے آگے کا معاملہ ہے”
فروا منیر نامی ٹوئٹر صارف نے خوبصورت پیرائے میں شعر لکھتے ہوئے پیغام شیئر کیا ہے کہ
” دل کا کیا ہے دل نے کتنے منظر دیکھے لیکن
آنکھیں پاگل ہو جاتی ہیں ایک خیال سے پہلے”
دل کا کیا ہے دل نے کتنے منظر دیکھے لیکن
آنکھیں پاگل ہو جاتی ہیں ایک خیال سے پہلے— Farwa Munir (@Fatii_PTI) September 15, 2021
ایک اور ٹوئٹر صارف ساجد بشیر نے عشق کی اصل چاشنی کا مطلب واضح کرتے ہوئے پیغام شیئر کیا ہے کہ ” دل میں ہمیشہ کسی کی تڑپ رہنا دل کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے لا حاصل کو ہی اصل میں عشق کہتے ہیں۔”
دل میں ہمیشہ کسی کی تڑپ رہنا دل کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے لا حاصل کو ہی اصل میں عشق کہتے ہیں۔
— Sajid Bashir (@I_Am_SajidB) September 16, 2021
اداکار عمران اشرف خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں 11 ستمبر 1982 کو پیدا ہوئے تھے۔
اداکار نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2011 میں کیا تھا۔ انہوں نے 2018 میں کرن اشفاق سے شادی کی تھی ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
11 ستمبر 2021 کو اداکار عمران اشرف نے اپنی 32 سالگرہ منائی تھی۔ عمران اشرف نے نورِ نظر، باندی، وفا کیسی کہاں کا عشق، آبرو، شہرِ اجنبی، میرے مہرباں، چنگاری، دل لگی، الف اللہ اور انسان، دل موم کا دیا، تعبیر، میں ماں نہیں بننا چاہتی، میرے مہربان اور آبرو جیسے کئی ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں۔









