ڈرامہ سیریل فتور ایوارڈ کیلئے نامزد، کیا فیصل قریشی کے لئے یادگار ڈرامہ بنے گا

ڈرامہ سیریل "فتور" ایک جادوئی لمحے کا نام ہے جس کی وجہ اس کی پوری کاسٹ کے درمیان ایک بہترین تعلق کا ہونا ہے

پاکستان کے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ” فتور” کی پہلی قسط سے ہی نظرین کی پزیرائی حاصل رہی تاہم یہ گذشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچ گیا، زنجبیل عاصم کے تحریر کردہ محبت کے اُتار چڑھاؤ پر مشتمل ڈرامہ سیریل فتور میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ناموراداکار فیصل قریشی نے جاندار اور مرکزی کردار ادا کرکے ناظرین کے دِل موہ لئے۔

ڈرامہ سیریل کی آخری قسط کے نشر ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈرمہ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ’بطور اداکار ہر کردار اور ہر پروجیکٹ خاص ہوتا ہے لیکن کبھی کچھ غیر معمولی بھی ہوجاتا ہے جو جادوئی سا لگتا ہے یہ واقعی درست ہے! ڈرامہ سیریل "فتور” بھی  ایسے ہی ایک جادوئی لمحے کا نام ہے جس کی وجہ اس کی پوری کاسٹ کے درمیان ایک بہترین تعلق کا ہونا ہے”۔

یہ بھی پڑھیے

سوشل میڈیا اسٹاز نے فیصل قریشی کا مذاق بنادیا

انھوں نے کہا کہ آج اس ڈرمہ کی آخری قسط ہے لیکن میں  کہہ سکتا ہوں کہ اس کے ذریعے بنائے گئے تعلقات ہمیشہ  قائم رہیں گے، میں تمام ناظرین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں   جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور اس ڈرامہ سے لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے کہ  ”جیو ٹی وی“ کا ڈرامہ سیریل ”فتور“ اپنی پہلی ہی قسط سے ناظرین کی دلچسپیاں سمیٹ کر اب اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ساتھ ہدایت کار سراج الحق  نے زنجبیل عاصم کے تحریر کردہ ڈارمہ سیریل  کو ناظرین تک پہنچایا تھا۔

متعلقہ تحاریر