کِم کارڈاشین اب ٹی وی شو کی میزبانی کریں گی
معروف امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس ویمن کم کارڈاشین اب پروگرام ہوسٹ کے طور پر بھی نظر آئیں گی
معروف امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس ویمن کِم کارڈاشین اب پروگرام ہوسٹ کے طور پر بھی نظر آئیں گی ۔
رئیلٹی اسٹار کِم کارڈاشین نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد انھیں ایک نئے انداز میں دیکھ سکیں گے ، مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے بتایا ہے کہ وہ اب سیٹرڈے نائٹ (ایس این ایل) کے 47 ویں شو کی میزبانی کریں گی جس میں ان کے ساتھ اووین ولسن، رامی سعید مالک اور جيسون سوڈيكس بھی اس پروگرام کومشترکہ طورپر ہوسٹ کریں گے۔
OMFG no turning back now!!!! LOL
I’m hosting SNL!!!!!! @nbcsnl pic.twitter.com/sb2LnHD2sI— Kim Kardashian West (@KimKardashian) September 22, 2021
یہ بھی پڑھیے
ریحانہ کاسمیٹک کی فروخت سے امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
واضح رہے کہ اس سے قبل کم کارڈاشین کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین کے لئے دس لاکھ ڈالرامداد کا اعلان کیا تھا، اعلان کے ساتھ انھوں نے اپنی پراڈکٹ اِسکمز(کم کارڈیشن کا برانڈ) کی تشہیر کرتےہوئے کہا تھا کہ ان کی پراڈکٹ کو زیادہ سے زیادہ خریدیں تاکہ وہ کورونا سے بچاؤ کے فنڈ میں پیسہ ڈال سکیں، ان کے اس اقدام پر صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔