ٹاپو جویری نکون کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر
مصطفیٰ فارابی جویری معروف فیشن فوٹوگرافر، میزبان اور جیولری ڈیزائنر ہیں اور ٹاپو کے نام سے مشہور ہیں۔

کیمرے اور تصاویر سے متعلقہ مصنوعات بنانے والی جاپانی ملٹی نیشنل کارپوریشن نکون نے پاکستان کے نامور فوٹوگرافر ٹاپو جویری کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔
ٹاپو جویری کو فوٹوگرافی کے شعبے میں گرانقدر خدمات کے نتیجے میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
باکسر محمد علی کی بنائی ہوئی پینٹنگز نیلامی کے لیے پیش
یہ خبر ان کی ہمشیرہ رابعہ جویری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
So proud. @tapujaveri my younger brother is honored as #Nikon ambassador for his contribution to photography. @zehrajaveri @seemajaffer pic.twitter.com/R1pHCkZbpF
— Rabiya Javeri Agha (@RabiyaJaveri) October 5, 2021
مختلف شخصیات نے اس خبر کا خیرمقدم کیا اور ٹوئٹر پر ٹاپو کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
Congratulations. May he achieve greater honors.
I remember him from Brussels when he came for the Business Exhibition.— Amb Naghmana Hashmi (@AmbNaghmanaHash) October 6, 2021
Congratulations.. its a lifetime commitment.
— Younus Dagha (@DaghaYounus) October 6, 2021
Congratulations Tapu! You are the best brand Ambassador for this! ❤️
— aisha farooqui (@aishafarooqui7) October 6, 2021
مصطفیٰ فارابی جویری معروف فیشن فوٹوگرافر، میزبان اور جیولری ڈیزائنر ہیں اور ٹاپو کے نام سے مشہور ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹی شرٹ کی برینڈ بھی لانچ کی ہے جس کا نام "ٹاپوز ٹیز” ہے۔
ٹاپو جویری بہت کم عمری میں شعبے سے وابستہ ہوگئے تھے اور صرف 9 برس کی عمر میں ان کی تصاویر ڈان اخبار میں شائع ہوئی تھیں۔









