اداکارہ صبور علی کا صارف کی تنقید کا تیکھا جواب
صبور علی نے تصویر میں سرخ رنگ کا ٹاپ اور نیلے رنگ کی جینز پہنی ہوئی ہے جس میں ان کا وزن کچھ زیادہ لگ رہا ہے

پاکستان کی شوبز نس کی معروف ماڈل اور اداکارہ صبور علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خود پر تنقید کرنے والے صارف کو تیکھا جواب دیتے ہوئے ٹرولنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے سرخ رنگ کا ٹاپ اور نیلے رنگ کی جینز پہنی ہوئی ہے اس تصویر میں ان کا وزن بھی پہلے کی نسبت کچھ زیادہ لگ رہا ہے ۔
اس تصویر پر ایک صارف نے صبور علی کو ٹرول کرنے کےلئے کمنٹ کیا کہ ’آپ اور علی انصاری (صبور علی کے منگیتر) موٹے ہوتے جارہے ہیں ، جس کے جواب میں اداکارہ صبور علی نے دلچسپ جواب دیکر صارف کو خاموش کرادیا ، انھوں نے اس کا مختصر جواب لکھتے ہوئے کہا کہ جی ہم خوشی سے موٹے ہورہے ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماڈل اور ادکارہ صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی ہوئی تھی اداکارہ نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی جس پر مداحوں نے انھیں ڈھیر ساری دُعائیں بھی دی تھیں۔









