جڑواں بہن کے بغیر منال خان کی سالگرہ

سب کو رلانے والی منال سالگرہ پر ہنستی رہیں

پاکستانی اداکارہ منال خان نے جوش و خروش سے اپنی سالگرہ منائی۔

ڈرامہ سیریل ‘جلن’ میں منفی کردارسے سب کی آنکھوں میں آنسولانے والی منال خان اپنی سالگرہ پرنہایت خوش دکھائی دیں۔ منال نے سب سے پہلے سالگرہ کا کیک رات 12 بجے اپنے گھروالوں کے ساتھ کاٹا۔

سالگرہ کا جشن یہیں ختم نہیں ہوا۔ دوستوں نے منال کے لئے برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا۔ کیک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

اس موقعے پر منال ساتھی اداکار اور دوست احسن محسن اکرام کے ساتھ بھی نظر آئیں۔

 

منال خان کی جڑواں بہن اوراداکارہ ایمن خان ان دنوں ترکی میں موجود ہیں۔ انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا ‘سالگرہ کی صبح میری پسندیدہ ہیں’۔ جس پر مداحوں نے انہیں بھی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

ایمن خان

متعلقہ تحاریر