بھارتی عدالتوں کا آریان خان سے عادی مجرمان جیسا سلوک
بھارتی عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت مسترد کردی، آریان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں زیرحراست ہیں۔
بھارتی عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت مسترد کردی، آریان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں زیرحراست ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے گرفتار ہوئے آریان کو 17 دن گزر چکے ہیں، اب انہیں بمبئی ہائی کورٹ میں درخواستِ ضمانت دائر کرنا ہوگی۔
خصوصی جج وی وی پاٹل منشیات سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کرتے ہیں، انہوں نے آریان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور ماڈل مُنمن دھمیچا کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان کو”مودی” سے نا ملنے کی سزا دی جارہی ہے؟
کیا آریان خان کنگ خان کے فلمی کریئرکو لے ڈوبےگا ؟
آریان کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کے موکل کو منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں شامل کرنا ایک بےمعنی بات ہے، آریان سے کسی قسم کی کوئی منشیات بھی برآمد نہیں ہوئی تھیں۔
پچھلے ہفتے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر 23 سالہ آریان خان کو ممبئی کی جیل میں بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے دسہرا کا تہوار بھی جیل میں منایا۔
دریں اثنا، بھارتی خبر ایجنسیوں کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے دو نئی آنے والی فلمز "پٹھان” اور "ٹائیگر 3” پر اپنے بیٹے کے مقدمے کا فیصلہ آجانے تک کام روک دیا ہے۔