بلبلے پاکستان کا طویل ترین کامیڈی سیریل بن گیا
ہمیں کوئی اندازہ نہیں تھاکہ یہ ڈرامہ سیریل پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور طویل ترین ڈرامہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلے گا

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے مزاحیہ ڈرامہ سیریل "بلبلے” کو 12 سال مکمل ہونے پر ویڈیو اور پکچرز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج سے بارہ سال قبل ٹھیک آج کے دن جب بلبلے ڈرامے کی پہلی قسط آن ایئر ہوئی تھی تو کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ ایک یاد گار ڈرامہ سیریل بن جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ پہلی قسط میں میں نبیل اور مودی تھے اس وقت تک حنا آپا نے ہمیں جوائن نہیں کیا تھا اور کسی کو نہیں معلوم تھا کہ کیا ہونے والا ہے، ڈرامےکی 26 اقساط کے بعد حنا دلپزیر نبیل کی ماں کے طورپر ہمارے ساتھ شامل ہوئیں اس وقت بھی ہمیں کوئی اندازہ نہیں تھا کہ یہ ڈرامہ سیریل پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور طویل ترین ڈرامہ ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ تمام عمر کے افراد کا پسندیدہ ڈرامہ سیریل بن جائے گا اور زندگی کی تلخیوں کے دوران مسکراہٹیں بکھیرے گا۔
View this post on Instagram
انھوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ ہمارے پرستاروں میں بچے بھی شامل ہوں جو ابھی تک ٹھیک سے بول نہیں سکتے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری ٹیم شکرگزار ہیں ان تمام محبتوں، عزتوں، حمایتوں، تعریفوں اور دعاؤں کے لیے جو آپ نے ہمیں دی ہیں۔
انھوں نے پرستاروں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور خاندان یہ ہمارے لئے ایک لمبا سفر رہا ہے، اس دوران ہم نے عروج و زوال کےساتھ اتار چڑھاؤ، اچھا اوربرا وقت دیکھا ہے لیکن ان سب کے باوجود اللہ کے فضل سے آج بھی یہ شو جاری ہے۔









