سفیدداڑھی میں عامر خان کا نیا انداز، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
عامر خان نے یہ نیا روپ اپنے نئی فلم کے لیے اپنایا ہے تاہم ابھی تک فلم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے بالی وڈ کے 56 سالہ سپر اسٹار عامر خان ہر دفعہ کی طرح اس مرتبہ بھی ایک نئے انداز میں جلوہ گر ہوئے اور اپنے مداحوں کو نئے ُلک سے حیران کردیا۔
اکثرآپ نے اداکارعامر خان کے ڈریسنگ سینس کو لے کر کئی خبریں سنی ہوں گی ، وہ ہر مرتبہ ایک الگ اور غیر معمولی انداز میں ظاہر ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ مسٹر پرفیکشنسٹ کا کول لُک موضوع بحث بنا ہوا ہے عامر خان کی سفید داڑھی میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
طلاق کے بعد عامر خان کا سابق اہلیہ کے ساتھ ڈانس
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی ‘ہر فن مولا’ کی جھلک
وائرل ویڈیو میں عامر خان کو ممبئی کے مقامی ہوٹل میں دیکھا گیا جہاں عامر خان گرے ٹی شرٹ اور مرجان کے رنگ کے شارٹس میں ملبوس ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی فوٹو گرافرز عامر خان کی تصاویر لینے لگتے ہیں تو اداکار چہرے سے ماسک ہٹاتے ہیں اور اُن کی سفید داڑھی دیکھ کر سب حیران رہ جاتے ہیں۔عامر خان کی سفید داڑھی دیکھ کر فوٹوگرافر اُن کے اس نئے روپ کی تعریف کرتے ہیں جس پر اداکار خوش ہوجاتے ہیں۔
عامر خان کے نئے انداز کو دیکھ کر فوٹو گرافر اور موقع پر موجود افراد نے ان کی تعریف کی جس جواب میں عامرخان نے خوش ہوکر ان کا شکریہ ادا کیا اور پھر گاڑی میں سوار ہوکر وہاں سے روانہ ہوگئے۔
عامر خان کے اس کول لُک کے بارے میں کافی باتیں ہورہی ہیں بعض صارفین کا کہنا ہے کہ عامر خان نے یہ نیا روپ اپنے نئی فلم کے لیے اپنایا ہے تاہم ابھی تک فلم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔