بہروز کریم ایک لازوال کردار، نعمان اعجاز نے امر کردیا

ڈرامے میں نعمان اعجاز بہروز گریم کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک امیر عیاش اور سفاک انسان ہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ اپنی پہلی قسط سے  بے حد پسند کیا جارہا ہے اداکار نعمان اعجاز بطور بہروز کریم  اس ڈرامے میں نمودار ہوئے اور ان کی اداکاری کو ناظرین نے بے حد سراہا ہے، ڈرامے میں نعمان اعجاز بہروز کریم کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک امیر عیاش اور سفاک انسان ہیں۔

ناظرین بہروز کریم کی اداکاری کی تعریف کرنے سے خود کو رو ک نہیں پائے اور انہوں نے نعمان اعجاز کےلئے آسکرایوارڈ کا مطالبہ کردیا۔

 گذشتہ رات ڈرامہ سیریل پری زاد  کی نشر ہونے والی قسط میں   بہروز کریم  اپنے اختتام کو پہنچ گیا، بہروز کریم کو اپنی محبوبہ کو اس کے دوست کےساتھ پکڑنے کے بعد قتل کرنے کے جرم میں  پھانسی کی سزا سنائی گئی   تاہم بہروز کریم نے گذشتہ قسط میں خودکشی کرکے ڈرامے میں اپنے کردار کو ختم کردیا۔

نعمان اعجاز  کے کردار کو بطور بہرز کریم ناظرین نے بہت پسند کیا ، بہت سے ناظرین نے نعمان اعجاز کی بہترین اداکاری پر حکومت سے  مطالبہ کیا ہے کہ انھیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے جبکہ  نعمان اعجاز  نے بھی گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامہ سیریل پری زاد کے حوالے سے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک شعر بھی لکھا،۔

” کون کہتا ہے کہ ہم  جھوٹ نہیں بولتے

ایک بار خیریت تو پوچھ کر دیکھئے ۔۔۔۔”

انھوں  نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ پری زاد میں میرے کردار کو سراہنے کا شکریہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل پری زاد  ندیم کے ناول پر مبنی ہے اپنی ابتدا سے ہی    پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھار ت میں بھی پسند کیا جارہا ہے  ، ڈرامے کا مرکزی کردار اداکار احمد علی اکبر ادا کر رہے ہیں،ان کے کردار کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

شہزاد کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کے اہم کرداروں  میں احمد علی اکبر، کرن تعبیر، اشنا شاہ، تانیہ حسین، عروہ حسین، نعمان اعجاز، یمنہ زیدی صبور علی اور مشال خان شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ایک ٹین رنگ کے لڑکے پریزاد کے گرد گھومتی ہے جسے ہمیشہ ساتھیوں کی طرف سے اس کی شکل وصورت پر طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ایک اوسط درجے کا انسان ہونے کے باوجود پریزاد بہت ذہین اور مہذب ہے۔

متعلقہ تحاریر