گلوکار سجاد علی اداکارہ سونیا حسین جون ایلیا کے مداح

پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سجاد علی اداکارہ کو معروف شاعر جون ایلیا کا ایک شعر سنا رہے ہیں

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اداکار سونیا حسین کے ساتھ ملاقات  کو جون ایلیا کے شعر سے  یادگار بنادیا ، اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جن میں گلوکار سجاد علی کے ساتھ موجود ہیں۔سجاد علی نے سونیا حسین کو دل کو چھو لینے والے اشعار سنا کر سوشل میڈیا پر دل جیت لئے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آرام کرنے کا اس سے بہتر طریقہ کیا ہو سکتا ہے کہ پہاڑوں میں گھری ہوئی گرم کافی پی لیں اور دل کو گرما دینے والی شاعری سنیں۔ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سجاد علی اداکارہ کو معروف شاعر جون ایلیا کا ایک شعر سنا رہے ہیں جو کچھ یوں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سجاد علی کو خوبصورت منظر میں آر ڈی برمن یاد آگئے

سجاد علی 55 سال کے ہوگئے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samaa Life&Style (@samaalifeandstyle)

شرم دہشت جھجھک پریشانی

ناز سے کام کیوں نہیں لیتیں

آپ وہ جی مگر یہ سب کیا ہے

تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں

ان ویڈیوز اور تصاویر کو سونیا نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے تاہم  یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ ویڈیوز کہاں بنائی گئی ہے لیکن ممکن ہے کہ دونوں کی ملاقات نتھیا گلی میں ہوئی ہو گی جیسا کہ سجاد کی پچھلی پوسٹس سے ظاہر ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر