حکومتی وزراء ٹک ٹاکرز کے نشانے پر

آن لائن شو میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شیخ رشید سے اٹھکیلیاں جبکہ ولیجہ آفریدی کی راجہ بشارت کےدفتر میں مستیاں

ٹک ٹاکر ولیجہ آفریدی کی پنجاب کے وزیر قانون  کے ساتھ ویڈی وائرل ہوئی ہے جس میں راجہ بشارت  خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بیٹھے دیکھے  جاسکتے ہیں۔

مختلف سیاستدانوں کےساتھ اور مختلف سرکاری اداروں اورغیر سرکاری اداروں میں متنازع ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے بعد  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون ٹک ٹاکر ولیجہ آفریدی کی پاکستانی سیاست میں انٹری،  گذشتہ روز سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون ٹک ٹاکر ولیجہ آفریدی کے ساتھ پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کو بیٹھے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو میں وزیر قانون کے تاثرات سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ  جیسے  ٹک ٹاکر نے ان کے ساتھ تصویر بنانے کی  خواہش کا اظہار کیا اور ان کے علم میں لائےبغیر ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

آپ اوپر سے نیچے تک آرٹیفشل ہیں، حریم شاہ کا متھیرا کو جواب

حریم شاہ کی شادی سے پیپلز پارٹی رہنما مشکل میں

ویڈیو وائر ل ہونے کےبعد  صارفین نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ، صائمہ مرتضیٰ  نامی ایک صارف نے لکھا کہ غیرٹک ٹاکرز کو حکومتی اہم دفاتر تک رسائی کیوں دی جاتی ہے ؟   جس کے جواب میں ایک اور صارف لکھتی ہیں کہ  ٹک ٹاکر کو راجہ بشارت کی جانب سے دفترمیں مدعو کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن  کامیڈی ٹالک شو’’ٹو بی آنیسٹ‘‘کی آنے والی قسط کا ٹیزر ریلیز ہوا جس میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ   وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کو کال کرتی ہیں ، حریم شاہ نے شو کے میزبان کے کہنے پر شیخ رشید کو فون کیا تھا۔

 حریم شاہ شیخ رشید کو اپنے موبائل فون سے کال کرتی ہیں اور اپنا فون تابش ہاشمی کو دکھاتی ہیں جس پر  وزیرداخلہ کا نام ’’شیخو‘‘سے محفوظ کیا گیا تھا ، میزبان کی جانب سے حیرانی  پر حریم شاہ  صرف ہنس دیتی ہیں ۔وزیر داخلہ شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے کیوں فون کیا ہے جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا۔ مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کتے ہیں ’’بکواس بند کریں‘‘۔

 

شیخ رشید کے جھاڑ پلانے پر حریم شاہ، تابش ہاشمی اور شو میں موجود شائقین سب ہنس پڑتے ہیں۔ شو میں حریم شاہ مزید کہتی ہیں کہ مجھے بہت ساری ایسی چیزیں معلوم ہیں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی۔

متعلقہ تحاریر