ٹک ٹاک پر پابندی ختم ہوتے ہی خاتون صارف نے بغیر شلوار کے ویڈیو شیئر کردی
سوشل میڈیا صارفین علینہ خان نامی ٹک ٹاکر کی بے ہودہ ویڈیوں دیکھ کر سخت غم و غصے کی کیفیت میں آگئے

آج صبح جب ٹوئٹر صارفین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو لاگ ان کیاہوگا تو یقینا حیران ہوئے ہوں گے کہ آج ٹوئٹر پر کس نوعیت کا ٹرینڈ چل رہا ہے ؟ جی ہاں آج صبح سے ‘شلوار’ کے نام سے پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ، یہ ٹرینڈ پاکستان میں ایک خاتون ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو کی شیئرنگ کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔
ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور بے ہودہ ویڈیوز کی روک تھام کےلئے طریقہ کارپر عمل کیا جائے گا تاہم گذشتہ روز اس پر سے ہٹائی جانے والی پابندی کے بعد سوشل میڈیا صارفین علینہ خان نامی ٹک ٹاکر کی بے ہودہ ویڈیوں دیکھ کر سخت غم و غصے کی کیفیت میں آگئے۔
یہ بھی پڑھیے
حریم شاہ کی شادی اور ٹک ٹاک پر پابندی کیا حسین اتفاق ہے
پی ٹی اے نے چوتھی بار ٹک ٹاک ایپلی کیشن بحال کردی
Pakistani Tiktoker @alinakhanana shared her recent video without Shalwar by saying that there is no need of shalwar anymore and the #Shalwar on twitter is now trending ⚠️🔴#shalwar pic.twitter.com/7mVubEwyXQ
— What’s Up Today (@WhatsUpTodayORG) November 21, 2021
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی ٹک ٹاکر بغیر شلوار پہنے کسی ماڈل کی طرح کیمرے میں دیکھتےہوئے کیٹ واک کررہی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ویڈیو لڑکی کی مرضی سے بنائی جا رہی ہے۔خاتون ٹک ٹاکر نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کردہ بے ہودہ ویڈیومیں لکھا کہ "انھیں بغیر پینٹ کے باہر جانا پسند ہے”۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ویڈیو پلیٹ فارم، ٹک ٹاک تھکے ہوئے افسرہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطوں اور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کےلئے ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کےلئے متعارف کرایا گیا تھا جہاں تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کو پیش کیا جاسکتے تاہم بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کسی بھی سہولت کا مثبت سے زیادہ منفی استعمال ہونے لگتا ہے ، یہی وجہ تھی کہ رواں سال 20 جولائی کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشین اتھارٹی نے عالمی شہرت یافتہ اپیلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی ۔
گذشتہ روز ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مقامی قوانین اور سماجی اقدار کے مطابق غیرقانونی مواد پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے تاہم پاکستان میں اس ایپلی کیشن پر پابندی ختم ہونے کے ایک دن بعد ہی نامناسب ویڈیوز آنا شروع ہوگئی ہیں۔









