مشہور شخصیات کی اموات کی افواہیں

مشہور شخصیات کی اموات سے متعلق افواہوں کی سوشل میڈیا پر گردش عام بات ہے

پاکستان کے مشہور چیئر لیڈر ‘چاچا کرکٹ’ کی انتقال کی خبریں چند روز قبل سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔ جو اتنی وائرل ہوئیں کہ کئی افراد نے یقین بھی کرلیا۔

چاچا کرکٹ
چاچا کرکٹ پاکستان کے تقریباً تمام میچز میں شرکت کرتے ہیں۔ ان کا مخصوص انداز انہیں دوسروں سے جدا کرتا ہے۔ سبز کُرتا پاجامہ اور سبز ہیٹ میں ملبوس نظر آتے ہیں۔ یہ حلیہ عوام کے لیے ان کی پہچان بن گیا ہے۔
انتقال کی افواہ کی تردید کے لیے مشہور چیئر لیڈر نے ٹوئٹرپرویڈیو پیغام شیئر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موت ایک حقیقت ہے۔ جو ہرحال میں آئے گی اور کوئی اس سے بچ نہیں سکتا۔
انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک زندہ ہیں اسٹیڈٰیم میں پاکستان کا پرچم لہراتے رہیں گے۔

PC: British Asia News

 مشہورشخصیات کی اموات سے متعلق افواہوں کی سوشل میڈیا پر گردش عام ہو گئی ہے۔ جس کی سراسر ذمہ داری سوشل میڈیا پر بھی نہیں جاتی۔
ماضی میں بھی اس طرح کی کئی مثالیں ملتی ہیں۔ جن میں سے چند یہ ہیں۔

عمر شریف
پاکستان کے معروف کومیڈین عمر شریف کی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھی۔ بعد آزاں ان کے بیٹے جواد شریف نے والد کی تندرستی سے آگاہ کیا تھا۔

PC: Pride of Pakistan

امیتابھ بچن
امیتابھ بچن کی پرانی تصاویر جن میں وہ اسپتال میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کے ساتھ گردش کرتی رہیں۔ کہ وہ انتقال کر گئے ہیں۔ جس پر ان کے مداح اس خبر پر مشتعل ہو گئے۔ تاہم ان سے ٹوئٹ کے ذریعے محبت کا اظہار کرتے رہے۔

 

PC: BBC

عالمگیر
پاکستان کے مشہور گلوکار عالمگیر بھی ان افواہوں سے نہیں بچ سکے۔ سوشل میڈیا پر ان کے انتقال سے متعلق خبریں بھی دیکھنے میں آئیں۔
جس کے بعد ٹی وی کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس جعلی خبر کی تردید کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ اپنی گفتگو شیئر کی تھی۔ اور بتایا کہ عالمگیر زندہ ہیں اور خیریت سے ہیں۔

PC : The News

روون اٹکنسن
روون اٹکنسن جنہیں لوگ مسٹر بین کے نام سے جانتے ہیں۔ ان کے بارے میں کئی مرتبہ یہ خبریں آئیں کہ وہ انتقال کر گئے ہیں۔
جبکہ ایک مرتبہ یہ بھی خبریں سوشل میڈیا پر آئیں کہ انہوں نے سخت ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلی ہے۔

PC: News18

یہ بھی پڑھیے

جڑواں بہن کے بغیر منال خان کی سالگرہ

سکینہ سموں
اداکارہ سکینہ سموں بھی ان افواہوں سے متاثر ہوئیں جب ایک صحافی نے ان کے انتقال کی خبر اشاعت کر دی تھی۔ صحافی نے انٹرویو کی غرض سے سکینہ سموں کو کال کیں تھی۔ جو انہوں ریسیو نہیں کی۔ اور صحآفی نے چھوٹی خبر کی شائع کردی۔

Pc: Tribune

عطا اللہ خان
معروف گلوکار عطا اللہ خان کے انتقال کی خبر دو مرتبہ سوشل میڈیا پر آئیں تھی۔
قمیض تیری کالی کے گلوکار نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت پیش کی۔

PC: Tribune

ایشوریا رائے
ایشوریا رائے کی ناخوشگوار ازدواجی زندگی کی خبریں اکثر ہی سوشل میڈیا پر ملتی ہیں۔ لیکن ایک مرتبہ ان کی موت سے متعلق خبر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔ جس میں موت کی وجہ ناخشگوار زندگی بتایا گیاتھا۔

PC: Times of India

بریٹنی اسپیئرز
امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کی حادثاتی موت کی خبر بھی اسی طرح سوشل میڈیا پر آئی تھی۔ جس کے بعد گلوکارہ کے مینجر نے خبر کی تردید کی تھی۔

PC: Somag News

رتیک روشن
ریتک روشن کی موت کی خبر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع کیا۔ جس کے بعد ‘ریسٹ اِن پیس ریتک روشن’ کے نام سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک پیج بنایا گیا۔ جس کے لئکس کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی۔

مداحوں نے موت کی خبر پر تعزیت کی تھی۔ اور بعد میں علم ہوا کہ ریتک روشن زندہ ہیں۔

PC: Gulf News

متعلقہ تحاریر