ہیری پورٹر کی مصفنہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

مصنفہ نے ٹرانس جینڈرز پر تنقید کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف احتجاج جاری تھا

معروف ناول "ہیری پوٹر”  کی مصنف جے کے رولنگ کو ٹرانس جینڈر کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد  ٹرانس جینڈر کے حقوق کے لئے سرگرم گروپ کے اراکین نے ان کا رہائشی پتہ  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردیا جس کے بعد مصنفہ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا تانتا بندھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  56 سالہ معروف مصنفہ نے اسکاٹ لینڈ پولیس کو شکایت کی کہ انھیں اچانک جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مبنی خطوط موصول ہورہے ہیں، پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کی گئیں تو معلوم ہوا کہ مصنفہ نے ٹرانس جینڈرز پر تنقید کی تھی جس کے بعد ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لئے کام کرنےوالی کارکنوں جن میں  کامیڈین  ہولی اسٹار،اداکارہ جارجیا فروسٹ  اور ڈریگ کنگ رچرڈ نے  مصنفہ کے گھر کے  سامنے احتجاج کرتے ہوئے  ایک تصویر  سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں مصنفہ کے گھر کا پتہ بالکل واضح تھا جس کے بعد ان کے بیان کے مخالفین  نے ان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مبنی خطوط بھیجنا شروع کردیا۔

جے کے رولنگ نے  پولیس کی جانب سے فوری  ایکشن پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ  مجھ سمیت دیگر خواتین جنہوں نے صنفی مسائل پر بات کی ہے انہیں "دھمکیاں دی جارہی ہیں ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جارہی ہے تاہم یہ تمام کوششیں ان کو خاموش نہیں کراسکتیں

ٹرانس جینڈرز کے حقوق کےلئے کام کرنے والے کارکنان اور مصنفہ کے درمیان  تنازع دسمبر 2019 میں شروع ہوا ، جب مصنف نے مایا فورسٹر کے خلاف اقدامات کی حمایت کی ،مایا فوسٹر ایک برطانوی خاتون ہیں جن کو ، "جنس تبدیل کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا، جے کے رولنگ نے اس اقدام کی تائید کی تھی جس کے بعد سے مصنفہ اور ٹرانس جینڈرز کے حقوق کےلئے کام کرنے والے گروپوں  نے سخت  تنقید کی تھی اور اس وقت سے مصنفہ   کے خلاف  احتجاج جاری تھا ۔

متعلقہ تحاریر